کریم کے ساتھ شراکت میں، سی ای آئی پی مارکیٹ میں کمائی کا ایک نیا اور دلچسپ موقع، کیپٹن لون کے ذریعے لارہی ہے۔ یہ قرضہ کریم کپتانوں کو اپنی موٹر بائیک اور رکشہ خریدنے کے لیے مالی اعانت کی نئی سہولت فراہم کرے گا۔ دوسرے گاڑیوں کے قرضوں کی طرح، کپتان بھی دو سال کی مدت میں قسط کی ادائیگی کے آسان منصوبے پر گاڑی حاصل کر سکیں گے۔ روائتی طور پر رکشہ چلانے کے برخلاف، ان افراد کو کریم کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے کریم کے گاہکوں تک رسائی حاصل ہوگی اور وہ زیادہ سے زیادہ آمدنی پیدا کر سکیں گے۔ اس موقع کو ٹرانسجینڈر برادری تک بھی بڑھایا جائے گا، جس سے وہ معاشی طور پر بااختیار ہوں گے۔ سی ای آئی پی کو امید ہے کہ یہ شراکت کم آمدنی والے طبقے میں معاش لے آئے گی کیوں کہ مالی اعانت کی عدم دستیابی کی وجہ سے کسی بھی فرد کو محروم نہیں رہنا چاہیے۔