تعلیم لون

تعلیم لون ایک پُر امن خوشحال قوم کی طرف راغب ذہنوں کو بدل دینا ہے، پاکستان کا نظام ِ تعلیم260,903اداروں پر مشتمل ہے جو 41,018,384طلباء کو سہولت فراہم کرتا ہے۔ تعلیمی اداروں میں سے 31فیصد ادارے نجی شعبے کے زیرِ انتظام ہیں، جبکہ 69%ریاست (سرکاری انسٹیٹیوٹ)چلاتے ہیں۔
 
اقوام متحدہ کے ایس ڈی جی 4، ”سب کے لیے جامع اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانا اور زندگی بھر کی تعلیم کو فروغ دینا“ معیارِ تعلیم سے متعلق ہے، جس میں نئے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کے اندراج کے اعدادوشمار2014میں 3-16سال کی عمر کے درمیان طلباء میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایس ڈی جی 5۔ ”صنفی مساوات کے حصول اور خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے مساوی مواقع کی دستیابی سے متعلق ہے۔ اس کے علاوہ ایس ڈی جی 5میں تعلیمی سہولیات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سکول سمیت Skillکی تربیت دینے والے ادارے بھی شامل ہیں۔ جن میں لڑکیوں کو تعلیم پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے اور ایس ڈی جی 5کا مقصد نوجوانوں کو ملک میں روزگار کی فراہمی کی تعلیم دینا بھی ہے۔