خواتین کو بااختیار بنانا

خواتین کو خود مختار بنانے کے ایجنڈے کے تحت CEIP اور CSC غیریب طبقے کے مسائل کو زیرِ بحث لاتا ہے۔ اور ساتھ ہی نوجوانوں کے متنوع مسائل پر خاص توجہ دیتا ہے۔ CSC اور CEIP اپنے کام کو لے کر منفرد ادارے ہیں۔ دونوں تنظیموں نے مشترکہ طور پر اپنے گاہکوں، مستفید افراد اور تمام کمیونٹی کے لیے جامع ترقی اسکیم کو آگے بڑھا یا جائے۔

دوسری جانب CSC ایک ایسا ماحول بنانے کی طرف کوشاں ہے جس میں خواتین اپنے سماجی اور اقتصادی حقوق پر عمل پیرا ہو سکیں اس کوشش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے CSC تمام کمیونٹی ممبران کو شامل کرتا ہے اور بیک وقت خواتین کے معاشی حالات کی افادیت میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔

اب تک CEIP اپنے مائیکروفنانس سپورٹ کے ذریعے اپنے مختلف اقسام کے پروڈکٹس کی فراہمی 195,000سے زائد صارفین تک کر چکا ہے اور ان کو فائدہ پہنچاچکا ہے۔ CEIP پاکستان میں خواتین کی مالی شمولیت کے لیے کلیدی ذرائع فراہم کر رہا ہے۔ مزدور قوت میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو زیرِنظر رکھتے ہوئے، CEIP ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔

 

اس خیال کو مدّ ِ نظر رکھتے ہوئے کہ دونوں شعبوں میں انفرادیت کے ساتھ ساتھ، خواتین کو بااختیار بنانے کے باہمی مقصد کے لیے ہم آہنگی برقرار رہے، ادارے اپنے عملے کی صلاحیتوں میں مسلسل اضافے کرتا ہے۔ مائیکروفنانس اور سماجی مداخلت کی جدید ضروریات کو آپریشنل کارکردگی اور نیٹ ورک میں جدّت لاکر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 

At the same time, when you need assistance with your computer science homework, please remember that our https://essayclick.net/ team is always glad to provide you with all the help that you need.