منتقلی

سی ای آئی پی نے اپنی مہم’ٹرانزیشن‘ شروع کی ہے۔ جس کے تحت خواجہ سرا برادری کو درپیش نقل و حرکت کے مسائل کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، سی ای آئی پی نے ٹرانس جینڈر کے حقوق پرکام کرنے والی دو تنظیمیں گو گرین ویلفئیر سوسائٹی (جی جی ڈبلیو ایس)اور جینڈر گارڈین (ٹی جی جی)کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور اس سلسلے میں وہ خواجہ سرا برادری کو آسان اقساط پر موٹر سائیکل کی پیش کش کر رہے ہیں۔
سی ای آئی پی نے اس شراکت کو معاشرے کی سب سے پسماندہ طبقے میں خدمات کو وسعت دینے کے لیے ایک بہترین موقع کے طور پر دیکھا۔ اس کے ذریعے سی ای آئی پی خواجہ سرا برادری کو محفوظ ذرائع فراہم کرتی ہے جس کی مدد سے وہ ملازمت حاصل کر سکیں اور معاشی استحکام حاصل کر سکیں۔ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں دونوں شراکت داروں نے 10ٹرانسجینڈر نامزد کیے تھے جنہوں نے بائیکس کو ایک مناسب رعائتی ریٹ پر وصول کیا جس سے یہ معاشی طور پر قابل عمل رہا۔ سی ای آئی پی نے اپنی ہی برادری کے ممبر کے ذریعہ ان ٹرانسجینڈر ز کو بائیک سواری کی کلاسز بھی فراہم کیں۔
اس پارٹنر شپ کو مو ئثر بنانے اور ہمارے معاشرے میں ٹرانسجینڈر کے خطرے سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے پرل کانٹینیٹل ہوٹل لاہور میں 17اگست، 2018کو ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹرانسجینڈرفراہم کی جانے والی بائیک سے معاشی طور پر فائدہ اٹھا سکیں۔ سی ای آئی پی اور جی ڈبلیو ایس نے کوآپریٹو سے رابطہ کیا جو ان کو روزگار کے مواقع فراہم کر سکیں۔ سی ای آئی پی نے رائڈنگ ہیلنگ کمپنی چیتا سے بات چیت کی ہے اور جی جی ڈبلیو ایس نے اس منصوبے سے وابستہ ٹرانسجینڈرز کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے فوڈ چینز،انٹر پرینیو ر اور براڈ وے پیزا سے رابطہ کیا ہے۔